

Loading content...
ادب کا تیسرا مر حلہ استاد کا ادب ہے اور اس میں علمائے کرام کا ادب بھی آجا تا ہے اس کی بھی سخت تاکید ہو ئی ہے علماء کی توہین اور سوئے ادبی سے سختی سے منع کیاگیا ہے …بعض علما و فقہائے کرام نے یہاں تک فتویٰ دیا ہے کہ اگر کوئی کسی عالم دین کوعویلم کہہ دے یا لکھ دے وہ شخص کافر ہے عویلم عالم کی تصغیرہے یعنی اگرکوئی کسی مولوی کو ملونٹا کہہ دے تووہ کا فر ہے …یہی وجہ ہے کہ آج علمائے کرام کوجناب قبلہ ، علامہ ، آیت اللہ، مولانا ، مولوی ، اور ان جیسے دیگر القابات کے ساتھ پکاراجاتا ہے اور جب کوئی آدمی سٹیج پر یا سپیکر پر ان کے خطاب کرنے کا اعلان کرتا ہے تو ان کے احترام کی وجہ سے ان کے القابات میں مبالغے کی حد سے بھی گزرجا تا ہے اورآئے دن علمائے کرام کیلئے نئے نئے القابات تلاشے جاتے ہیں اور انہیں رواج دیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار