

Loading content...
دوستواس سے قبل ہم نے اپنے جیسے فرد کے ادب کے بار ے میں اجمالی طورپر روشنی ڈالی ہے اس کا اگلا مرحلہ والدین کا ادب ہے ان کے بارے میں اجمالاً صرف اتنا کہوں گا کہ خاندان پاک علیھم الصلوات السلام نے ہمیں والدین کے ادب کی سختی سے تاکید فرمائی ہے ، یہاں تک فرمایا ہے کہ ان کی آواز سے تمہاری آواز اونچی نہ ہو ، ان کے سامنے اونچی جگہ پر نہ بیٹھو ، ان کے قدم سے تمہارا قد م آگے نہ بڑھے ، ان کے ہا تھ سے تمہارا ہاتھ اونچا نہ ہو ، ان کے سامنے تمہاری آنکھ بھی نہیں اٹھنا چاہیے ، والدین کے بارے میں یہاں تک حکم ہے کہ اگروالدین کی خدمت میں تمہارے تعقیبات حائل ہورہے ہوں تونماز نوافل تک کوچھوڑدو اور یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ اگر دوران نماز نوافل والدہ پکارے تونماز توڑدو، یہ سب والدین کے ادب میں داخل ہے یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ انسان جب جنت کی طرف چلے گا تو ابھی ہزاروں برسوں کی مسافت باقی ہو گی توجنت کی خوشبوآنا شروع ہوجائے گی مگر والدین کا گستاخ جنت کی خوشبو کو بھی نہ پا سکے گا…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار