

Loading content...
دوستو!ـہمیں اس کاز (Cause) پر جمع ہوجانا چاہیے اور جو بھی اس معصوم کاز (Cause) کو نقصان پہنچانا چاہے اور آپس میں نفرتیں پیدا کرنا چاہے اس کے بارے میں یہی سوچنا چاہیے کہ یہ یا تو اسلام دشمنوں کا بیوقوف بنایا ہوا شخص ہے یا ان کا ایجنٹ ہے، اس لئے ان دونوں صورتوں میں ہمیں ان سے بچنا چاہیے کیونکہ اس وقت اسلامی افرادی قوت کو بچانا بڑا ضروری ہے اور اپنی طرف سے کوشش کریں کہ کسی مسلمان کا نقصان نہ ہو اس لئے ہمیں اس کاز (Cause)پر سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے دوستو!ـ!اپنے آنے والے رہنما کی حکومت کی راہیں ہموار کرنا چاہییں اور وہ اس صورت میں ہوسکتی ہیں کہ ہم اتحاد کو قائم کریں، آپس کی نفرتوں کو ختم کرکے ایک ہوجائیں اور اس کے بعد ہم سب مل کر دعا کریں تو خالق کو ہمارے حال پر ترس آہی جائے گا اور ہمارے ہادی مطلق کی حکومت کے قیام کا سامان ہوہی جائے گا…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار