

Loading content...
دوستواسلام دشمن تنظیموں اور قوتوں کا یہ پہلا حملہ ہے یا ان کی سازشوں کی یہ پہلی قسم ہے مگر ہم ابھی تک سوئے ہوئے ہیں اور خود اپنے ساتھ ظلم کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اپنے آپ کو مٹانے میں مصروف ہیں، اپنے آپ کوکمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اپنی اجتماعیت کو پراگندہ کرنے میں جٹے ہوئے ہیں، ہم مسلمان اپنے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں… اس لئے ہمیں فوراً سنبھلنا چاہیے کیونکہ پہلے انگریزکا فار مولا ڈیوائیڈ اینڈ رول (Divide and Rule) تھا مگر اب ڈیوائیڈ اینڈ ایکسپائر(Divide and Expire) ہے یعنی انہیں آپس میں تقسیم کرو اور انہیں فنا کردو…ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں تقسیم تو کر سکتے ہیں مگر مسلمانوں کویہ فنا نہیں کرسکتے کیونکہ کبھی نہ کبھی تو مسلمان کو عقل آہی جائے گی اور ان میں اتحاد پیدا ہوجائے گااور اسلام کے خلاف اس عناد کی بیخ کنی ہوجائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار