

Loading content...
دوستو!ـبوسنیا ہرزگوینہ اور دیگر یورپین ممالک میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے یہ بھی ان کی سازش تھی، اسی طرح ایران عراق جنگ بھی انہی کی سازش تھی کہ ایک طرف عراق کو اشارہ دیا کہ کویت پر قبضہ کرلو دوسری طرف کویت کی حفاظت کے نام پر عراقیوں کا قتل عام دراصل مسلمانوں کومٹانے کی ایک سازش تھی اور اس ایک تیر سے دو شکار ہوگئے یعنی لاکھوں مسلمان شہیدہوئے اور حرمین پر امریکی قبضہ بھی قائم ہوگیا دوسری طرف طالبان کو ہر قسمی امداد دے کر افغانستان پر مسلط کرکے لاکھوں شیعہ مسلمان شہید کروائے اور دوسری طرف اسلام کو بدنام کرنے کا ایک بہانہ بھی قائم کرلیا اور جملہ ہیومن رائیٹس تنظمیوں کی توپوں کا رخ افغانستان کی طرف پھیر دیا کہ پوری دنیا کو بتاؤ مسلمان تو باربیرئین (Barbarian) ]درندے[ ہیں اور یہ پوری دنیا کو چودہ سوسال پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں کیا آپ کو ایسا اسلام قبول ہے؟… پھر جب امریکہ کے اندر دہشت گردی کی ایک عظیم واردات ہوئی اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگون کی عمارتیں تباہ ہوئیں جن کے پس پردہ یقیناً یہودی لابی ہی سرگرم عمل ہے تو انہوں نے اس بات کو بھی ایک سیاسی ایشو بنا کر اس سے دہرا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے کہ ایک طرف تو وہ اپنے آپ کو دنیا کی مظلوم ترین قوم ثابت کر رہے ہیں اور دوسرا انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دنیا کے سامنے متعارف کروا کے ان کو نیست و نابود کرنے کا ایک بہت بڑا منصوبہ بنایا ہے یعنی کل امریکہ بہادر جن افغانیوں کو روس کے خلاف ہر قسمی امداد دیتا رہا آج انہی کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک قرار دے کر ان پر حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کا انجام عنقریب سامنے آئے گا اس طرح انہوں نے اسلام کو بدنام اور نابود کرنے کا بہانہ بھی ڈھونڈلیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار