

Loading content...
دوستو!ـاسلام دشمن قوتوں کی ہمیشہ نگاہ رہتی ہے کہ مسلمان کے خلاف کس جگہ نفرت و عناد جنم لے رہا ہے، جہاں بھی عناد جنم لیتا ہے وہ عناد کی چھوٹی چھوٹی چنگاریوں پر ٹنوں کے حساب سے پٹرول ڈال کرآگ بھڑکا دیتے ہیں، وہ عناد چاہے مسلمانوں اور کسی دوسرے مذہب میں ہوجیسا کہ بوسنیا ہرزگوینہ، روم وغیرہ میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے مابین ہے یا ہندو مسلم ہو یا مابین المسلمین ہو جیساکہ لسانی طور پر عرب عجم کا ہو یا سندھی پنجابی یا پشتون بلوچ کا ہو یا لوکل مہاجر کا یا شیعہ سنی کا یا بریلوی دیو بندی کا ہو، عناد جیسا بھی ہو،اسے ہوا دے کر مسلمانوں کے قتل عام کی شکل میں تبدیل کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، اسلام دشمن قوتوں کو تو مسلمانوں کے قتل عام کا ایک بہانہ چاہیے ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار