

Loading content...
دوستو!ـاب آپ سمجھ چکے ہیں کہ یہود کو ہمارے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ ہمارے ساتھ ان کی دشمنی شہنشاہ معظم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وجہ سے ہے اس لئے ہمیں بھی اس دشمنی پر فخر کرنا چاہیے اور اسے پالنا چاہیے کیونکہ ہمارا دین ہی یہی ہے کہ جو بھی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دشمنی کرتا ہے ہم اس کے دشمن ہیں اور جو ان کا دوست ہے ہم اس کے دوست ہیں…مگر ہو یہ رہا ہے کہ یہودی لابی مسلمانوں کو بیوقوف بنارہی ہے اور ان کے درمیان نفرتیں پیدا کرکے انہیں آپس میں لڑا کر فائدہ اٹھا رہی ہے اور یہ خود میدان میں اترنے کی بجائے مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کو نقصان پہنچا رہی ہے جیسا کہ اس نے کہاتھا کہ پاکستان اور ہندوستان کی دشمنی ہمارے لئے غنیمت ہے کیونکہ اس طرح ہم ہندو کے کاندھے پر بندوق رکھ کر مسلمان کو مروائیں گے، اسی طرح وہ اب مسلمان کو مروانے کیلئے مسلمان ہی کا کاندھا استعمال کر رہی ہے اور وہ بنی امیہ کے نوے سالہ دور میں اہل بیت دشمنی کی وجہ سے جو نفرت پیدا ہوئی تھی اسے ہر دور میں ہوا دے کر مسلمانوں کو لڑا دیتی ہے… اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ بنی امیہ نے اپنے دور میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی پاک آل علیہم الصلوات والسلام کی محبت کے جرم میں شیعوں کا بار بار قتل عام کیا اور ہمیشہ شیعوں کے خلاف پروپیگنڈاکیا اور اپنے گماشتوں میں اس نفرت کو ہمیشہ بھڑکائے رکھا اور اس کا اثر آج بھی وہابی و دیوبندی جماعتوں میں کسی نہ کسی طرح موجود ہے مگر وہ ایک عام سی حیثیت کا حامل رہا ہے لیکن ہر دور میں یہود اس ہلکی سی نفرت کو ہوا دے کر مسلمانوں کا قتل کرواتے آ رہے ہیں ان کی نظرمیں نہ کوئی دیوبندی ہے، نہ کوئی شافعی ہے، نہ کوئی حنفی ہے، بلکہ سارے مسلمان ہیں اگر کوئی دیوبندی قتل ہوجاتا ہے تو پھر بھی ان کا ایک دشمن مرتا ہے اور اگر کوئی بریلوی مرتا ہے تو بھی وہ خوش ہوتے ہیں کہ ان کا ایک دشمن مرا ہے، اسی طرح کوئی شیعہ مرتا ہے تو وہ خوش ہوتے ہیں کہ ان کا ایک دشمن مرا ہے، وہ ان نفرتوں کو صرف اس لئے ہوا دیتے چلے آرہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ہم مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں اور انہوں نے عالمی مالیاتی نظام اور عالمی اقتصادی و سیاسی نظام کی تشکیل نو کی اور ورلڈ بنک، آئی ایم ایف، اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کو مضبوط کر کے مسلمانوں کی برباری کا مکمل انتظام کرلیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار