

Loading content...
یہ دشمنی شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ظہور پرنور سے بھی پہلے کی تھی اور انہیں یہ معلوم تھا کہ سرزمین عرب کو اللہ د کے نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زینت بخشنا ہے اس لئے وہ ہمیشہ اس نور کو خاموش کرنے کی کوششیں کرتے رہے، ہمارے کتب میں چالیس پچاس واقعات ایسے ہیں جن میں ان کی دشمنی کا ذکر ہے کہ انہوں نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ظہور پرنور سے قبل کس طرح ان کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی جبین مبارک میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور مقدس کی جھلک دیکھی اور اس نور کے خاموش کرنے کی بھرپور کوشش شروع کردی حتیٰ کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نور مبارک جبین والد علیہ الصلوات والسلام سے والدہ مقدسہ مطہرہ صلوات اللہ علیہا کی جبین میں منتقل ہوگیا تو اس وقت بھی یہود نے ایک کوشش کی اور ایک عورت کو سر کے بالوں میں خنجر چھپا کر بھیجا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہاپر حملہ کرے مگر عین اس وقت نور امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا ظہور ہوااور انہوں نے اس ملعونہ کا خاتمہ کرکے ظاہر فرما دیا کہ نصرت الانبیا سر اًو محمد اً صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جھراً و اعلانیة ً… کہ ہم نے سارے انبیا علیہم السلام کی نصرت چھپ کرکی ہے مگر اپنے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصرت ظاہر بظاہرفرمائی ہے، پھر جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ظہور ہوگیا تو اس کے بعد بھی یہود نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر متعدد مرتبہ زہر دینے کی کوشش کی واقعہ عقبہ میں اسی مشن کے تحت راستے میں گڑھا کھودا گیا تاکہ نصیب دشمناں انہیںؐ کوئی نقصان پہنچے مگر خلاق ازل ہمیشہ اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا محافظ رہا اور یہ دشمنی آج تک جاری ہے اور اس کا ایک چھوٹا سا ثبوت یہ ہے کہ آج بھی یہودی جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کااسم مبارک لکھتے ہیں تو بگاڑ کر لکھتے ہیں اور وہ اسم مبارک کو]Mehemet[لکھتے ہیں جو غلط ہے اور تعصب پر مبنی ہے، بعض اوقات صرف Mohd لکھ کر نصیب دشمناں ان کی توہین کرتے ہیں اور بعض مسلمان بھی بوجہ جہالت اسی طرح لکھتے ہیں اس لئے یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیں ان کا انگلش میں اسم مبارک اس طرح لکھنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار