

Loading content...
یہ بھی آپ کو معلوم ہوناچاہیے کہ یہودی لابیوں کی اس وقت شدید کوشش ہے کہ عمومی طورپرپوری دنیا اور خصوصی طور پر دنیائے اسلام کو بدکرداری میں مبتلاکرکے عورت، شراب، رقص و سرور میں لگا کر برباد کر دیا جائے کیونکہ جس قوم کی اخلاقیات برباد ہوتی ہے تو وہ قوم خود بخود برباد ہوجاتی ہے اس لئے انہوں نے اسلامی معاشرے کو مائیکل جیکسن اور میڈوناجیسے آئیڈیل دیئے کہ تم انہیں چیز (Chase) کرو… اور وہ چاہتے یہ ہیں کہ مسلمانوں کے نوجوان زنخے بن جائیں اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں… ڈش سسٹم اور سیٹلائیٹ میڈیا (Dish system and Satellite Media) کو انہوں نے اخلاقیات برباد کرنے کا بہت بڑا ہتھیار بناکر استعمال کرنا شروع کردیاہے اور آج پاکستان میں جو میوزک گروپس (Music Groups) نظر آرہے ہیں اور ہیضے کی وباکی طرح بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں یہ سب یہود کی ڈالی ہوئی کالک ہے جو ہمارے چہروں سے جھلک رہی ہے، یہود کا سب سے مہلک ہتھیار جنسی آزادی ہے اور اس میں عورت کو بطور ہیومن بم (Human Bomb) کے استعمال کیا جارہا ہے جوہیروشیما اور ناگاساکی والے بموں سے زیادہ خطرناک ہتھیار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار