

Loading content...
آج صورت حال یہ ہے کہ یہودیت اورعیسائیت کا مسلمانوں کے خلاف ا تحاد ہوچکا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ جن یہودیوں نے جناب مریم سلام اللہ علیہا پر الزام لگائے اور جنہوں نے جناب عیسیٰ علیہ السلام کو بظاہر صلیب پر لٹکایا ان کے بارے میں عیسائیت کی سب سے بڑی مذہبی شخصیت یعنی پوپ نے کہہ دیا ہے کہ ہم اس جرم میں یہودیوں کوبے گناہ تصور کرتے ہیں اور سابقہ زیادتیوں کی ان سے معذرت کرتے ہیں… یعنی وہ اپنی صدیوں کی دشمنی بھول کر اسلام کے خلاف متحد ہوچکے ہیں اور وہ اسلامی نظریات اور اسلامی ثقافت، کلچر، روایات وغیرہ کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے طور پر دوطرح سے حملہ کر رہے ہیں یا کرچکے ہیں…اس لئے مناسب ہوگا کہ میں ان کے اس عناد باطل کے بارے میں کچھ نہ کچھ عرض کروں… سب سے پہلے میں یہود یوں اور امریکہ کے بارے میں کچھ معلومات دینا چاہتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار