

Loading content...
نوجوان بھولے بھالے ناسمجھ جذبۂ اسلام سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ان کا گرم خون اسلام کیلئے بہنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے اس لئے وہ کٹنے مرنے سے نہیں ڈرتے اس لئے وہ اس جہاد فی سبیل الفساد میں شامل ہوگئے اور اس دور میں تعزیہ پاک برآمد کرنے والے لوگوں میں زیادہ تعداد اہل سنت بھائیوں کی ہوتی تھی بلکہ لائسنس دار زیادہ تر اہل سنت بھائی ہی ہوتے تھے اور شیعہ ان کے ساتھ شامل ہوتے اور دونوں مل کر ماتم اور مجالس کا اہتمام کرتے مل کر گریہ و زاری کرتے تھے جو انگریز کو ناپسند تھی اس لئے اس نے جھنڈے پڑھنے کی چال چلی کہ ان میں فریکشن (Fraction) پیدا ہو دوسری طرف سے ہمارے ایک بزرگ عالم کو خدا جانے خریدا گیا یا ان کی سادگی کی وجہ سے بیوقوف بنایا گیا وہ جو بھی ہوا لیکن ہوا یہ کہ انہوں نے تبرا مشن چلادیا اور یہ دونوں طرف سے لگائی گئی آگ ایسی تھی جس میں پورا ہندوستان سلگنے لگا اور اس کے بعد شیعہ اور سنی بھائی آپس میں نہیں مل بیٹھے…آپ تاریخ شیعان ہند اٹھا کے دیکھیں صرف 1941 میں پارہ چنار میں لاتعداد مسلمان شہید ہوئے اسی سال ملتان جیسے پر امن شہر میں کہ جہاں آج بھی 90% تعزیہ پاک اہل سنت بھائی ہی برآمد کرتے ہیں اس شہرمیں بھی بارہ تعزیے پاک ٹھنڈے ہوئے تھے، اس وقت پورے ہندوستان میں کئی سو تعزیے پاک ٹھنڈے کئے گئے اور اسی دور میں تبرا ایجی ٹیشن (Agitation) بھی ہوا جس کے نتیجہ میںلکھنؤ میں محاذ بنایا گیا اور لوگ سینکڑوں میل پیدل چل کر لکھنؤ بھی پہنچے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار