

Loading content...
ایک دن ہمارے ہاں ایک علامہ صاحب تشریف لائے اور مجھ سے حالات حاضرہ پہ باتیں کرنے لگے، جب میں نے حالات حاضرہ پر ان کی گرفت کمزور دیکھی تو میں نے گذارش کی جناب اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں شیعہ سنی دینی مدارس میں اِزریالوجی (Israelogy) ]اسرائیلیات[کا پڑھنا واجب قرار دیتا اور اگر ہمارے دینی مدارس میں ازریالوجی (Israelogy) پڑھائی جاتی تو آج جو بین المسلمین اختلافات ہیںاور جس طرح ہم ایک دوسرے کو کاٹ رہے ہیں ایسا کبھی بھی نہ ہوتا اور اگر کوئی غیر ملکی ایجنٹ کسی مسلمان مولوی کو خریدنا یا بیوقوف بنانابھی چا ہتا تو یہ کبھی بھی ان کے آلۂ کار نہ بنتے… جو لوگ ماضی میں انگریز حکومت کے زمانے کو جانتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار ہونے لگا تھا تو اس وقت انگریز کی گرفت مسلمانوں پر گھٹنے لگی تھی اس پر اس نے وہ بدنام زمانہ طریقہ اختیار کیا جسے (Divide and Rule) ڈیوائیڈ اینڈ رول کے نام سے آج بھی ساری دنیا جانتی ہے، اس نے مسلمانوں اور ہندوؤں کو آپس میںلڑانے کیلئے مسجدوں میں سور کاٹ کرپھینکوائے اور مندروں میں گائیں کاٹ کر پھینکوائیں، جس سے ہندو مسلم میں لڑائی ہوئی اور لاتعداد لوگ مارے گئے… دوسری طرف اس نے مسلمانوں میں سے دو عالم خرید کئے یا انہیں بیوقوف بنایا ایک مولانا عبد الشکور صاحب تھے جنہوں نے مدح صحابہ کے نام پہ جھنڈے پڑھنا شروع کروا دئیے جس میں انہوں نے آل رسول علیہم الصلوات والسلام کی توہینہ شاعری کو شامل کیا اور اس میں نوجوان لڑکوں میں جذبۂ جہاد بھرا گیا اور انہیں سختی سے حکم تھا کہ محرم میں جہاں بھی کوئی شبیہ برآمد ہو وہاں تم نے تعزیہ اٹھنے سے پہلے تعزیہ کے سامنے جھنڈا ضرور پڑھنا ہے چاہے اس میں تمہاری جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور اگر جان چلی گئی تو بفتوائے مولوی عبد الشکور تم سیدھے جنت میں جاؤگے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار