

Loading content...
یہ تو تھی اس دنیا کی حکومتوں کے انقلاب کی کہانی مگر آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ جس طرح کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے اسی طرح اس دنیا پر بھی ایسا ہی ہورہا ہے یعنی ایک طویل مدت سے شرِ کل اپنی ابلیسی کابینہ کے ساتھ اس دنیا پر حکمران ہے اور اس نے اس دنیا میں نیکی و خیر کو اپنے شکنجے میں کس رکھا ہے پہلے تو یہ نظام جیسے تیسے چلتا رہا ہے مگر گذشتہ کئی برس سے شیطانیت کو اپنی کشتی ڈوبنے کا احساس ہونے لگا ہے اس لئے اب وہ ہر طرف سازشوں کے جال بن رہی ہے اور اس نے اپنے داؤ پیچ استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں اس لئے اسلام کو اس دور میں جتنا خطرہ ہے کسی بھی دور میں اتنا خطرہ نہیں رہا ہے کیونکہ اس دور میں اسلام کا چالاک دشمن سامنے سے وار کرنے اور کھل کر سامنے آنے کی بجائے شاطرانہ انداز میں چالیں چل رہا ہے اور ماضی سے اسے یہ سبق بھی مل چکا ہے کہ اس قوم کو تلوار سے نہیں مٹایا جا سکتا کیونکہ جب ان پر تلوار چلائی جاتی ہے تو ان کے اندر کا مسلمان بیدار ہوجاتا ہے اور جب وہ اندر کا مسلمان بیدار ہوتا ہے تو پھر اس کے سامنے کوئی طاقت جم نہیں سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار