

Loading content...
یہ آپ کا مشاہدہ ہے کہ جب کوئی ظالم حاکم کسی ملک پر مسلط ہوجاتا ہے تو اس کا ظلم ایک نہ ایک دن اپنے مکافات کی زد میں ضرور آتا ہے اور جب اس کی حکومت کمزور ہونا شروع ہوتی ہے تو اس کے ظلم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہوجاتی ہے اور پھر وہ ایک چھوٹی سے بغاوت کو جنم دیتی ہے جسے وہ ظالم حاکم کچلنے کی کوشش کرتا ہے اور یہاں سے انقلاب کی کہانی شروع ہوجاتی ہے کیونکہ جب ظالم مظلومین کی چیخ و پکار کی آواز کو بھی کچلنا شروع کرتا ہے تو یہ صدا اور بلند ہوتی ہے کیونکہ اس آواز کو کچلنے کیلئے اسے مزید کئی مظلوم تخلیق کرنے پڑتے ہیں اور اس طرح ایک انقلابی تحریک پوری سلطنت میں پھیل جاتی ہے اور یہ بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی حاکم کی کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو وہ اسے بچانے کیلئے پہلے سازشیں کرتا ہے کہ انقلابی لوگوں کو آپس میں لڑانا اور مظلومین کے اتحاد کو سبوتاژ کرنا چاہتاہے اور جیسے جیسے اس کی کشتی میں پانی بڑھتا جاتا ہے وہ انتہائی جارحیت کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار