

Loading content...
دوستو!ـامام وقت کو امام ناطق اس لئے بھی کہتے ہیں کہ حکم اسی کا چلتا ہے کیونکہ وہ کائنات کا ناظم الامور ہوتا ہے اس لئے اس کی مرضی کے خلاف کوئی پتا بھی نہیں ہل سکتا پورا سسٹم آف یونیورس (System of Universe) ان کے ایمائے پلک کا مرہون ہوتا ہے امور تکوینی و تشریعی و تخلیقی سب انہی کے حکم کے ماتحت چلتے ہیں اگر وہ نہ چاہیں تو کسی ایٹم کے نیوکلیس (Nucleus) میں کوئی برقیہ حرکت تک نہیں کرسکتا کیونکہ وہ ناطق ہوتا ہے، ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ ظاہری طور وہ اپنے آپ کو مجبور دکھائے مگر وہ ہوتا قادر علی الکائنات ہے کیونکہ وہ اللہ د کی لسان ناطقہ ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار