

Loading content...
یہ تو انسانوں کی بات تھی اب عالم ملکوت کی طرف سوچ لیں،کیونکہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ملکوت کی اصل زبان کیا ہے اس لئے ہم کوئی بات وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ عربی میں بات کرتے ہیں یا فارسی یا عبرانی و آرامی میں، یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بات کرتے ہی نہ ہوں بلکہ آپس میں ٹیلی پیتھی (Telepathy) کی طرح ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہوں اور پیغامات وصول کرتے ہوں یا پھر وہ اس سے بھی کوئی سپیرئیر (Superior)طریقہ استعمال کرتے ہوں، جو وحی و الہام و القا جیسا کوئی طریقہ ہو، یا اس سے بھی کوئی منفرد طریقہ ہو، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ناظم کائنات امام ناطق ہی ہوتے ہیں اس لئے ملکوت تک کو احکام اِلٰہی کا پہنچانا بھی ان کے فرائض منصبی میں داخل ہے… اب ہمارے سامنے دو نظریے ہیں ایک یہ کہ ملکوت آکر ان سے عربی میں احکام لیتے ہوں یا شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف انہیں ان کی حقیقی زبان میں میسجز (Messages) عطا فرماتے ہوں… جو عربی میسج (Message) دینے کا نظریہ ہے اس میں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے بارے میں یہ سوچ جنم لے سکتی ہے کہ وہ ملکوت کی زبان نہ سمجھنے کی وجہ سے عربی میں احکام صادر فرماتے ہوں گے کیونکہ ملکوت کیلئے تو لینگویج پرابلم (Language Problem) ہوتا ہی نہیں وہ تو ہر زبان سمجھ سکتے ہیں… بات یہ ہے کہ ملکوت اور انسانوں کے مابین کوئی وسیلہ نفاذ ہوتا ہے اور وہ نور امام زمان علیہ الصلوات والسلام ہوتا ہے اس لئے وہ ان کے مابین ایک ترجمان بھی ہوتے ہیں یعنی ان کا نور ملکوت کی زبان کو انسان کی زبان میں بدلتا ہے اور انسان کی زبان کوملکوت کی زبان میں (Convert) کنولٹ کردیتا ہے…اور خود امام زمان علیہ الصلوات والسلام وہ ذات ہوتی ہے جس کیلئے کبھی بھی اذہان میں کروٹ بدلنے والے خیالات کی لہروں کو پڑھنا کوئی مسئلہ ہوتا ہی نہیں چاہے وہ ملکوت کے اذہان ہوں یا انسانوں کے یاجنات کے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار