

Loading content...
اس ادارے کا کہنا ہے کہ اس زمین کے گرد ایک ہزار ایسی کالونیوں کا ہمیں پتہ ملتا ہے کہ جن کے پیغامات ہم وصول کرچکے ہیں اور ہماری زمین کے قریبی آباد سیارے کا نام آذارہے، اس سیارے کی مخلوق کے پیغامات ہم تک پہنچتے رہتے ہیں اس میں کئی زنانہ آواز میں ہوتے ہیں کئی مردانہ آوا ز میں ہوتے ہیں اور وہ زپ، زلچ، ناڈا قسم کے تلفظ میں ہمیں ملتے ہیں، ان کا جو ہمیں 1998 میں اولین پیغام ملا ہے وہ اسی ہزار سال کا سفرکے آیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سیارہ ہم سے اسی ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے… موجودہ دور کے جدید خلائیات کے لیڈر سائنس دان ڈاکٹر پال ہاورز کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ہی کہکشاں میں موجود ایک ہزارخلائی کالونیوں کے پیغامات وصول کرچکے ہیں اور انہیں ڈی کوڈ (Decode) کرنے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار