

Loading content...
٭ویسمعون کلھم بلسانہم… یعنی ہر فرد اس فرمان کو اپنی زبان میں سنے گا، کوئی عرب ہے تو عربی میں سنے گا، کوئی انگریز ہے تو وہ انگلش میں سنے گا، یعنی اس دور میں جو چار ہزار زبانیں بولنے والے لوگ ہیں ان میں سے ہر فرد اپنیمدر لینگویج (Mother Language)مادر ی زبان میں اسے سنے گا اور سمجھے گا بلکہ ایک ایک زبان کے آگے کئی کئی لہجے یا ایکسنٹ (Accent) ہوتے ہیں اس لئے آدمی اردو، فارسی، عربی، سرائیکی کے جس لہجے و ایکسنٹ (Accent) اور ساخت میں خود بات کرتا ہوگا اسی میں وہ اس کلام کو سنے گا… اس کی وجہ یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنے خطبے کے ایک ایک فقرے اور جملے کے صوتی ارتعاشیے ہوا میں ایسے ایجاد فرمائیں گے کہ کوئی بھی ان کے کلام کو سننے اور سمجھنے سے محروم نہیں رہے گا… یہی وجہ توہے کہ انہیں اللہ د کی لسان ناطقہ فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار