

Loading content...
جیسا کہ ہم اکثراواقعات زیارت میں دیکھتے ہیں کہ کسی نے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی زیارت کی اور آپ نے اس سے کلام بھی فرمایا مگر ساتھ کھڑے ہوئے افراد میں سے کسی نے نہ زیارت کی اور نہ ہی ان کے کلام مقدس کا ادراک کیا، چاہے ساتھ کھڑے ہوئے بیسیوں لوگ تھے کوئی بھی ان کی گفتگو نہیں سن سکا کیونکہ انہوں نے حقیقتاً کلام فرمایا ہی نہیں تھا بلکہ اپنے زائر کی سماعت میں صوتی ارتعاشیے ایجاد فرمائے تھے یہی وجہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو اللہ د کی لسان ناطقہ کہاجاتا ہے کیونکہ وہ ہمارے زمانے کے امام وجودی بھی ہیں اور امام ناطق بھی ہیں اس لئے وہ لسان اللہ الناطقہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار