

Loading content...
یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام اس نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور کا حصہ ہیں اس لئے یہ نطق انہیں بھی حاصل تھا یعنی اس نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور سے مشتق جتنے انوار تھے ان سب کا طریقہ کلام و نطق انسانی انداز میں نہ تھا بلکہ اِلٰہی انداز میں تھا…ا س نطق کے معاملے میں تو شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام سے لے کر شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف تک سب کیلئے ایک حکم لگتا ہے بلکہ میں نے نطق کے بارے میں جو روایات دیکھے ہیں ان میں تو اس پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام مقدس شہزادگان علیہم الصلوات والسلام کے بارے میں بھی یہی روایات ملے ہیں کہ ان سب کااندازِ نطق ایک جیسا تھا جیسا کہ شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار