

Loading content...
دوستو!ـآپ سارے کتب سیرت اٹھا کے دیکھ لیں سب نے یہی لکھا ہے کہ میرے پاک و مقدس حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی بھی اونچی آوازمیں کلام نہیں فرمایا سارے یہی لکھتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ دھیمے لہجے میں کلام فرمایا…اور یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ جب آپ خطابات انشا فرماتے تھے تو اس وقت آپ کے سامنے چاہے لاکھوں کا ہجوم ہوتا تھا پھر بھی آپ دھیمی آواز میں کلام فرماتے تھے مگر سامعین میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہوتا تھا کہ جس تک وہ آواز نہ پہنچ رہی ہوتی بلکہ جس طرح کوئی قریب ترین شخص اس آواز کو سنتا تھا بالکل اسی طرح سب سے بعید ترین انسان سنتا تھا… اس سے ثابت ہے کہ ان کا کلام فرمانا انسانی انداز میں نہ تھا کیونکہ انسانی آواز قریبی کو زیادہ پہنچتی ہے دور والے تک بڑی کمزور ہوکر پہنچتی ہے اور لاکھوں کا مجمع ہوتو پھر مقرر کو بڑی اونچی آواز میں بات کرنا پڑتی ہے ورنہ اس تک آواز جاتی ہی نہیں ہے… یہی اعجاز نبوت ہے کہ وہ سارے سامعین کے کانوں کے قریب اپنے مخصوص لب ولہجے اور ایمپلی چیوڈ (Amplitude) اور ویولنتھ(Wave Length) کے صوتی ارتعاشیے ایجاد فرماتے تھے جسے نطق کا نام دیا جا سکتا ہے اور وہ بھی انسانی انداز میں نہیں بلکہ اِلٰہی انداز میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار