

Loading content...
اسی طرح فرمایا ٭ ماینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحٰی…فرمایا میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اپنے ہوا و خواہش سے نطق نہیں فرماتے بلکہ ان کا نطق وحی اِلٰہیہ پر منحصر ہے… اور یہ آپ سمجھ چکے ہیں کہ یہاں مراد نطق جہری بھی ہے اور نطق حقیقی و سری بھی ہے یعنی اگر اس سے مراد کلام لے لیں تو بھی درست ہے مگر نبی اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کلام فرمانا بھی انسانی انداز میں نہیں ہے بلکہ وہ بھی اِلٰہی انداز میں ہے کہ وہ کلام کو مخاطب کے کانوں کے قریب ایجاد فرماتے ہیں یا صوتی ارتعاشیے پیدا کرکے مفہوم کو مخاطب تک پہنچاتے ہیں اور ان کی آواز بھی عام انسانی آواز نہ تھی بلکہ وہ بھی ایجادی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار