

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ نطق کیلئے الفاظ کا ہونا ضروری نہیں ہے ہاں مفہوم کا ہونا ضروری ہے کیونکہ ٹیلی پیتھی (Telepathy) میں جو پیغام دیا جاتا ہے اس میں الفاظ نہیں بولے جاتے بلکہ مفہوم ایک دماغ سے دوسرے دماغ میں جاتا ہے یعنی ایک اردو بولنے والاٹیلی پیتھی میسج (Telepathy Message) میں لفظ بکری استعمال کرتا ہے تومیسج(Message) وصول کرنے والا اگر انگریز ہوگا تو وہ گوٹ (Goat) سنے گا، عرب ہوگا تو وہغنم سمجھے گا، کوئی اہل فارس ہوگا تو وہ بزسمجھے گا، اسی لئے کہتے ہیں کہ ٹیلی پیتھی (Telepathy) میں لینگویج پرابلم (Language Problem) ہوتا ہی نہیں ہے… کہنے والا اپنی زبان میں کہتا ہے وصول کرنے والا اپنی زبان میں وصول کرتا ہے… اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ انتقال مفہوم کیلئے الفاظ کی حیثیت ختم ہوجاتی ہے، مفہوم ہی مفہوم رہ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار