

Loading content...
یہاں ایک اور علم کے حوالے سے اگر میں بات نہیں کروں گا تو بات ادھوری رہ جائے گی وہ علم ہےعلم منطق…جب میں منطق پڑھا کرتا تھا تو وہاں نطق کا بہت ذکر ہوتا تھا یعنی انسان حیوان ناطق ہے مگر وہاں قدیم منطق نطق سے مراد بولنا لیتی تھی علم منطق کو بولنے کا علم کہاجاتا تھا کہ اس سے انسان کو پر مغز گفتگو کا فن آجاتا ہے مگر بعد والے منطقیین نے نطق سے مراد عقل لے لیا اور انسان حیوان ناطق سے مراد انسان حیوان عاقل بنا دیا جبکہ یہ معنی مراد لینا خود منطقی اعتبار سے بھی درست نہ تھے کیونکہ لغت کی کسی کتاب میں نطق سے کسی بعیدی معنی میں عقل مراد نہیں لی گئی مگر اس بعیداز عقل مراد کو اصطلاح بناکر قبول کرلیا گیا یہ درست تھا یا نا درست یہ علیحدہ موضوع ہے مگر یہاں یہ عرض کردوں کہ جس نطق کی میں بات کررہا ہوں وہ منطقی عقل والا نطق نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار