

Loading content...
()اس دور میں جاپانی سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انسانی انتڑیوں کے اندر ایک ایسے بکٹیریا(Bacteria) دریافت ہوئے ہیں جو خلائی سگنلز میں استعمال کئے جا سکتے ہیں…ان میں یہ خصوصیت ہے کہ یہ ہر قسمی حالات میں باقی بھی رہ سکتے ہیں اور افزائش نسل بھی کر سکتے ہیں، نہ انہیں آکسیجن کی ضرورت ہے نہ ہوا کی، بلکہ وہ خلا کی وسعتوں میں بڑھتے چلے جائیں گے اور اپنی نسل کی افزائش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں قوت بڑھاتے جائیں گے، انہوں نے اس وائرس میں موجود کوڈ (Code) کا تفصیلی جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس وائرس کے کوڈ (Code) کوتین طریقوں سے پڑھا بھی جا سکتا ہے، یہ سسٹم ریڈیائی سسٹم سے بدرجہ ہا بہتر ہے کیونکہ ریڈیائی سسٹم خلا میں سفر کرتے کرتے کمزور سے کمزور تر ہوتا جاتا ہے مگر یہ اپنی قوت کو بحال ہی نہیں رکھتا بلکہ اس میں اضافہ بھی کرتا چلا جاتا ہے اور یہ ہمارے قریبی سو ارب کہکشاؤں میں کسی بھی انسانی قسم کی مخلوق تک ہمارا پیغام لے کر جا سکتا ہے… یعنی کیمونی کیشن (Communication) کایہ ایک نیا طریقہ بھی موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار