

Loading content...
ہاں تو دوستو!ـمیں عرض کر رہا تھا کہ آواز کیلئے میڈیم (Medium) کا ہونا ضروری ہے کیونکہ جب ہم خلا میں جاتے ہیں تو ہمیں وہاں آپس میں تبادلہ مفاہیم میں اس طرح نہیں بولنا پڑتا جس طرح ہم زمین پر بولتے ہیں کیونکہ وہاں ہوا نہیں ہوتی اس لئے ہماری آواز وہاں سفر نہیں کرسکتی… ایک دور تھا کہ میں ایتھرالوجی کا مطالعہ کر رہا تھا تو اس میں یہی بیان ہوا تھا کہ ہماری زمین کے گرد ایتھر (Ether) ]اثیر[ کی ایک لئیر(Layer) ]پرت[ہے جب ہم کوئی آواز پیدا کرتے ہیں تو وہ ہوا کے دوش پر سفر کرتی ہوئی اس مقام تک پہنچ جاتی ہے کہ جہاں ہوا ختم ہوجاتی ہے اور وہاں وہ ااپنی ایک لئیر(Layer) بنالیتی ہے کیونکہ آگے خلا ہے جو اس زمین سے تقریباً 120 میل یا 120 کلو میٹر کی بلندی سے شروع ہوجاتی ہے اور ایتھر (Ether) کی تہہ اس کے اندر ہی اندر ہے اور اس دنیا کے رہنے والوں نے آج تک جتنی آوازیں بھی پیدا کی ہیں وہ ہمارے ایتھر (Ether) سے باہر نہیں جا سکیں اور وہ ایتھر (Ether) میں موجود ہیں اور سنا تھا کہ کچھ سائنس دان ہزاروں برس پرانی آوازوں کو ریٹرایو (Retrieve) ]دوبارہ واپس[ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور یہ بھی پرنٹ میڈیا (Print Media)کے حوالے سے پتہ چلا تھا کہ وہ اس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں،پتہ نہیں یہ بات کہاں تک درست ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار