

Loading content...
یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ مفہوم و الفاظ و زبان کا ہونا یا زبان کا ان الفاظ کو ادا کرنابھی کافی نہیں ہوتا بلکہ ان الفاظ کو ایک فرد سے دوسرے تک کیمونی کیٹ (Communicate) کرنے کیلئے آواز کی ضرورت ہوتی ہے اور آواز قائم بالذات چیز نہیں بلکہ اسے اپنے قیام کیلئے ایک میڈیم (Medium) کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کیلئے ہوا ہے یعنی اگر ہوا نہ ہوتو ہم جتنا زور سے بولیں گے وہ آواز ہمارے ہونٹوں سے باہر جاہی نہیں سکے گی کیونکہ آواز تو ہوا میں وائبریشن (Vibration) پیدا ہونے سے پیدا ہوتی ہے اور اسی وائبریشن (Vibration) کے دائرے یا صوتی ارتعاشیے ہی دوسرے کے کانوں سے ٹکراتے ہیں اور پھر انہیں قوتِ سماعت ادراک کرکے دماغ تک پہنچاتی ہے اور دماغ اس آواز کو پہچانتا ہے کہ یہ شور ہے یا بامعنی کوئی کلام ہے، یہ قول ہے یا صرف صوت ہے، کیونکہ صوت اور قول میں فرق یہی ہے کہ جس میں کلام داخل ہو وہ قول ہوتا ہے اور جس میں الفاظ موجود نہ ہوں وہ صوت ہوتی ہے، آگے پھر صوت کے اقسام ہوتے ہیں جنہیں ہم یہاں بیان نہیں کرنا چاہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار