

Loading content...
اللہ د کی جو سماعت عمومی ]غیر قصدی[ہے وہ کسی لمحہ میں بھی معطل نہیں ہوتی جو جہاں بھی ہے اللہ د کی سماعت کے دائرے ہی میں ہوتا ہے اور اس کی سماعت عمومی و غیر قصدی اس کی ایسی صفت ہے کہ جو ایک لمحے کیلئے بھی اس سے جدا نہیں ہوسکتی یعنی وہ قادر مطلق بھی اپنی سماعت کو کسی سے معطل نہیں کر سکتا بلکہ وہ ہر آواز سننے پر مجبور ہے جیسا کہ اس کی صفت حیات ہے جو اس سے جدا نہیں ہوسکتی وہ اگر چاہے بھی تو اپنی ذات پر موت طاری نہیں کرسکتا کیونکہ اللہ د کی ہر صفت ایک حیثیت سے واجب ہے اور اس لئے اس کی حیات بھی واجب ہے اور حیات کا واجب ہونا ثابت کرتا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذات پر موت وادر نہیں کرسکتا، اور وہ اپنی موت پر قادر نہیں ہے… اسی طرح اس کی صفت سماعت بھی واجب ہے وہ کسی کی آواز سننا پسند نہ بھی کرے تو وہ سننے پر مجبورہے کیونکہ وہ سمیع بالذات و واجب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار