

Loading content...
دوستوایک بات اور بھی عرض کردوں کہ جو لوگ حاضرات ارواح کو عملی طور پر دیکھ اور کرچکے ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ روح اتنی حساس ہوتی ہے کہ وہ انسان کے دماغ میں کروٹ بدلنے والے ہر خیال کو بھی سن سکتی ہے…اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ روح انتہائی خفیف فری کوئنسی (Frequency) کی وائبریشن (Vibration) کا بھی پوری طرح ادراک کرسکتی ہے، اور جب کسی دماغ میں کوئی سوال کروٹ بدلتا ہے تو دماغ میں خیال پیداہونے سے ایک ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور وہ ارتعاش اتنا خفیف ہوتا ہے کہ اسے کوئی دوسرا محسوس ہی نہیں کرسکتا لیکن روح اتنی سینسٹو (Sensitive) یا حساس ہوتی ہے کہ وہ دماغ کے اندر پیدا ہونے والے ہلکے سے ارتعاش کو بھی پڑھ لیتی ہے اور اس کا مفہوم سمجھ لیتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار