

Loading content...
اس میں جدید میڈیمز(Mediums) اور ان روحوں کا ذکر تھا کہ جن سے آج عیسائی اور یہودی اور دیگر ماہرین روحانیات بلاکر باتیں کرتے ہیں اور مسائل پوچھتے ہیں… اس میں وہ مصنف لکھ رہا تھاکہ میں ایک میڈیم (Medium) کے پاس گیا تو اس نے ایک روح کوبلایا اور میں نے اس سے باتیں کیں… وہ ایک طویل سلسلہ گفتگو تھا یہاں صرف ایک سوال کا جواب پیش کرنا چاہتا ہوں اس میں مصنف نے اس روح (جس کا نام گرینٹ ٹری تھا) سے سوال کیا کہ آپ کا وجود روحی کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ جو تم ہم سے باتیں کرتی ہو اس کیلئے تو ایک مادی وجود کی ضرورت ہوتی ہے جو آواز پیدا کر سکے تم ایتھر (Ether) کی مخلوق ہم سے کس طرح باتیں کرلیتی ہو؟… اس نے جواب دیا کہ تمہارے لئے تو زبان و متعلقات زبان کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ تم محتاج مخلوق ہو مگر ہمارے لئے یہ کام بہت آسان ہے کیونکہ آواز کا پیدا کرنا دراصل وائبریشن (Vibration) کا پیدا کرنا ہے اور ہم ہوا میں جب بھی چاہتے ہیں کسی بھی فری کوئنسی (Frequency) کا ارتعاش پیدا کرسکتے ہیں… آپ دیکھیں کہ یہ الفاظ کیاہیں؟… آواز ہوا میں ایک مخصوص ارتعاش کا نام ہے جب بھی آپ کی زبان ایک خاص قسم کا ارتعاش پیدا کرتی ہے تو دوسرے کی سماعت اس ارتعاش ہی سے لفظ بنا لیتی ہے… بس اسی طرح ہم بولتے نہیں بلکہ اپنی قوت سے ہوا میں لفظوں کے صوتی ارتعاشیے پیدا کرتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ ہم بول رہے ہیں جبکہ ہم یہ کام اپنے ہاتھوں پیروں اور جسم کے کسی بھی حصے سے لے لیتی ہیں… بات یہاں تک نہیں ہے بلکہ ہم ہر قسمی آواز جیسا کہ ٹرمپٹ (Trumpet) کی آواز ہے یا کسی بھی انسٹرومنٹ (Instrument) کی آواز ہے وہ بھی ہم پیدا کرسکتی ہیں کیونکہ یہ سارا کھیل ہے تو ارتعاش کا، جو بھی ارتعاش پیدا کرنا جانتا ہے وہ جیسا بھی چاہے ارتعاش پیدا کرکے بات یا ساز کی آواز پیدا کر سکتا ہے… یہ بھی ممکن ہے کہ الفاظ کے صوتی ارتعاشیے زیادہ پٹنسی (Potency) کے ڈیسی بلز (Decibels) کے ساتھ اس طرح پیدا کئے جائیں کہ آپ کے کانوں میںوہ الفاظ بمعہ آواز گونج رہے ہوں جبکہ وہ آواز کوئی دوسرا سن بھی نہ رہا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار