

Loading content...
جب شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی دنیا پر آمد ہوئی تھی تو اہل مدینہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں مبارک بادی پیش کرنے کیلئے حاضر ہوئے… اس وقت شہنشاہ معظم امیر کائنا ت علیہ الصلوات والسلام باہر تشریف فرما تھے انہوں نے لوگوں سے فرمایا کہ تم تھوڑی دیر رک جاؤ کیونکہ شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں چالیس ہزار ملکوت کا ایک وفد آیا ہے اور وہ مبارک دے رہا ہے جب وہ واپس چلے جائیں تو تم لوگ جاکر ہدیہ تبریک پیش کرنا… انہوں نے سوال کیا کہ آپ تو باہر تشریف فرما ہیں آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ ملکوت کا وفد جو آیا ہے اس میں چالیس ہزار ملکوت ہیں؟… آپ نے جواب میں فرمایا کہ جب وہ وفد حاضر بارگاہ ہوا ہے تو سب نے مل کر بارگاہ اقدس میں سلام عرض کیا ہے، ہم نے ان کے لہجوں کو گنا ہے وہ چالیس ہزار تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار