

Loading content...
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام بھی اللہ د کے اذن سامعہ ہیں… ان سے بھی اس کائنات کی کوئی آواز کبھی بھی ایک لمحے کیلئے مخفی یا نامحسوس نہیں ہوتی بلکہ ان کی سماعت پر کائنات کی جملہ آوازیں مل کر بھی آپس میں خلط ملط نہیں ہوتیں… ورنہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جہاں دو چار سو آدمی مل کر بولنا شروع کردیں تو ہمیں کسی آواز اور مقصد کا علم نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک بے ہنگم شور محسوس ہوتا ہے ان کے الفاظ اور لہجوں کا ہمیں کوئی ادراک و امتیاز نہیں ہوتا، لیکن یہی تو اذن اللہ سامعہ کی شان ہے کہ کائنات کی ساری آوازیں ان کی سماعت کے دائرے میں ایک دوسرے سے متشابہ نہیں ہوتیں بلکہ اربوں کھربوں آوازوں میں سے ہر شخص کی آواز وہ اس طرح سن رہے ہوتے ہیں جیسے وہ ان کے ساتھ تنہائی میں مصروف مناجات و کلام ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار