

Loading content...
دوستو!ـمیں عرض کر رہا تھا کہ یہ 110 فری کوئنسی (Frequency) والا سر ہی بنیادی کھرج یا بیسک زیرو (Basic Zero) ہے جس سے نیچے والے سات (Octave) آکٹیو ]سبتک[ منفی سبتک شمار ہوں گے اور اوپر والے سات آکٹیو (Octave) مثبت شمار ہوں گے اور اس کے بعد ہر نوٹ کے درمیانہ فاصلے کی (Frequency) فری کوئنسی میں ایک مخصوص ریشو (Ratio) میں کمی یا زیادتی ہوتی چلی جاتی ہے جس کی سوفی صد درست صورت معلوم کرنا ہو تو ہمیں ہر سر کی فری کوئنسی(Frequency) میں 15.4674813385380000 کے حساب سے اوپر والے سروں میں فی نوٹ اضافہ کرنا پڑے گا اور نیچے والے سروں میں فی نوٹ کمی کرنا ہوگی اس طرح اوپر والے آکٹیو (Octave) ]سبتکوں[کے ہر کھرج پر مقدار ڈبل ہوجاتی ہے جیسا کہ ایک سودس والے نوٹ کو بنیادی کھرج بنائیں تواگلے کھرج کی (Frequency) فری کوئنسی 220 ہوگی پھر اس سے اوپر والے کھرج کی (Frequency) فری کوئنسی 440 ہوگی اور اس کے اوپر والے کھرج کی فری کوئنسی (Frequency) 880 ہوگی اسی طرح ہر کھرج پر اس کی مقدار ڈبل ہوتی چلی جائے گی اور جومنفی والے آکٹیوز (Octaves) کے کھرج ہیں ان میں کوئی مکمل فگر موجود نہیں ہے بلکہ اربوں عشاریہ کچھ لگتا ہے جیسا کہ منفی کے پہلے کھرج کی 52.7111853634120000فری کوئنسی (Frequency) ہے اسی طرح باقی سب کی فری کوئنسی (Frequency) عشاریہ میں جاتی ہے اور صرف 110والا نوٹ ہی مکمل بنتا ہے اور اس کے بعد کے دوتین کھرج مکمل بنتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار