

Loading content...
دوستو!ـقدیم ہندی موسیقی کے سنگیت شاستروں کے مطابق کل آکٹیو (Octave) ]سبتک[ تین ہیں یعنی ان کی موسیقی کل 37 سروں تک محدود ہے یا بیان ہوئی ہے مگر حقیقتاً آکٹیوز پارٹس (Octave Parts) کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہو سکتی ہاں یہ بات ہے کہ انسانی قوت سماعت اور آواز کی بلندی و پستی کا دائرہ محدود اور (Limited) لمیٹڈہے مگر اعداد و شمار کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ اگر ہم آواز کی (Frequency) فری کوئنسی کی بنیادپر آکٹیو (Octave) یا سبتکیں بنائیںاور اس میں صفر عشاریہ چھ تین 0.63... وغیرہ کو بنیادبنائیں تو چھ سبتک تو ایسے ہیں کہ جن تک انسان کی آواز جاہی نہیں سکتی بلکہ یوں سمجھیں کہ اگر ہم پیانو یا ہارمونیم کے سب سے نیچے والے سر کو دیکھیں تو وہ ہماری رسائی میں آنے والی سب سے نچلی سبتک کا ساتواں سر ہے یعنی کل بارہ میں سے سات سر ایسے ہیں جن پر انسانی آواز نہیں جا سکتی ہاں اگر کچھ خاں صاحبان یا پنڈت مہاراج اپنے ریاض کے بعد شاید ایک آدھ سر اور نیچے جا سکیں مگر وہ پورے سات سر نیچے نہیں جا سکتے یہ کسی کے بس کا روگ ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار