

Loading content...
دوستو!ـآپ دیکھ رہے ہیں کہ میں سائنسی بحث کے جنگل میں گھس گیا ہوں جس سے آپ میں سے بہت کم لوگ اپنا راستہ دیکھ پا رہے ہوں گے مگر اس کے بغیر کوئی دوسرا راستہ بھی نہ تھا کہ میں اپنی بات کو واضح کر سکتا اب آپ کے ذہن کو تھوڑی سی زحمت اور دوں گا اس کے بعد بالکل صاف میدان میں ہم اتر جائیں گے کیونکہ میں یہ عرض کر رہاہوں کہ سماعت کیا ہے اور سماعت کا تعلق آواز سے کیا ہے اور آواز ارتعاش یا وائبریشن (Vibration) کانام ہے اور ارتعاش جو ہوتا ہے اس کی تھرتھراہٹ کی ایک لمبائی ہوتی ہے جسے ویو لنتھ (Wave Length) کہاجاتا ہے اوراس ارتعاش کی ایک مخصوص اونچائی بھی ہوتی ہے جسے (Amplitude) ایمپلی چیوڈ کہاجاتاہے اور یہ بھی یاد رہے کہ جو (Universal Pitch) یونیورسل پچ ہوتی ہے اس کے بھی نوٹ ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار