

Loading content...
لہٰذا باقی تمام آواز کی شدتوں کو اسی سب سے مدھم شدت سے موازنہ کرنے سے یعنی دراصل تقسیم کرنے سے پہچانا جاتا ہے…اگر یہ ریشو (Ratio) یا موازنیاتی نسبت دس حاصل ہوتو ان ٹن سٹی آف ساؤنڈ (Intensity of Sound) ایک بیل کہلاتی ہے، یہ یونٹ گراہم بیل کے نام سے موسوم کیا گیا ہے کیونکہ اس سائنس دان نے ٹیلی فون ایجاد کیا تھا لیکن عام طور پر استعمال ہونے والی آواز کی شدت کا اکائی یونٹ ڈیسی بل (Decibel) ہے جو بل کا دسواں حصہ ہے…جب آپ یہ معلوم کرنا چاہیں کہ آواز کی شدت کیا ہے تو آپ اس آواز کی شدت میں سے زیرو والی شدت منفی کردیں جو بچ جائے اس کا لاگ لے کر اسے دس سے ضرب دے دیں تو ڈیسی بل (Decibel) حاصل ہوں گے مثلاً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار