

Loading content...
دوستو!ـیہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ سننے کا عمل آواز سے ہوتا ہے اورآواز دیگر مادوں کی طرح قائم بالذات نہیں ہوتی بلکہ آواز ہواکے دوش پر سفر کرتی ہے یعنی اسے سفر کرنے کیلئے ایک میڈیم (Medium) کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے آواز کی لہریں خلا میں سفر نہیں کر سکتیں کیونکہ خلا میں ہوا نہیں ہوتی اور آواز کو سفر کرنے کیلئے واسطہ یا میڈیم(Medium) چاہیے ہوتا ہے جبکہ (Electromagnetic) الیکٹرومیگنیٹک لہریں جیسے حرارت، روشنی، ریڈیو کی لہریں، مائیکرو ویوز، الٹرا وائلٹ لہریں اورایکس ریز وغیرہ خلا سے گزر سکتی ہیں کیونکہ وہ قائم علیٰ الواسطہ (Depended on Medium) نہیں ہوتیں… جبکہ آواز ہوا میں وائبریشن (Vibration) ]ارتعاش یا تھرتھراہٹ[ کے عمل کا ہی نام سمجھیں…آواز جب ہوا کے دوش پر سفر کرتی ہے تو اس کی ارتعاشی لہریں جا کر کان کے پردوں پرارتعاش پیدا کرتی ہیں اور وہ پردے اس ارتعاش کی فری کوئنسی (Frequency) اور صورت کو وصول کرکے دماغ تک بھیجتے ہیں اور اس طرح دماغ کے ذریعے آوازوں کی پہچان ہوتی ہے اس کے درمیانہ عمل کومیں نے عمداً ترک کردیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار