

Loading content...
قوت افعالیہ وہ ہوتی ہے جو اپنی طرف سے کچھ کرتی ہے جیسا کہ انسان بولتا ہے تو انسان آواز و صوت کے فعل کو پیدا کرتا ہے یعنی اپنے متعلق فعل کو (Produce) پروڈیوس کرتا ہے اور قوت انفعالیہ وہ ہوتی ہے جو اپنی طرف سے کسی چیز کو پیدا نہیں کرتی بلکہ پیدا شدہ کسی چیز کا ادراک کرتی ہے… ماضی میں قوت باصرہ کو قوت افعالیہ میں شامل کیا جاتا تھا اور کہاجاتا تھا کہ نظر آنکھ سے نکل کر کسی چیز کو چھوتی ہے اور اس کے اس چھونے کے عمل کو بصارت کہاجاتا تھا مگر موجودہ آپٹومالوجی (Optomology) ]بصریات[ نے اس تھیوری (Theory) کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بھی ایک انفعالیہ قوت ہے… اسی طرح سماعت بھی افعالی قوت نہیں بلکہ انفعالی قوت ہے … یعنی یہ اپنے طور پر کوئی کام نہیں کرتی بلکہ جو کام ہوتا ہے اسے وصول کرتی ہے جیسا کہ پیدا شدہ آواز کو یہ صرف وصول کرتی ہے بالفاظ دیگر یہ سنتی ہے، ادراک کرتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار