

Loading content...
ہمارے جملہ مسائل کا حل غیث الرحمت عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں ، ان کے ظہور و خروج ہی میں انسانیت کی فلاح مضمر ہے …اب وقت ہے کہ ہم مل کر اللھم صل علی محمدؐ وآل محمدؐ و عجل فرجھم بقائمھم صلوات اللہ علیہ کا ورد کریں اور گریہ و زاری کے ساتھ بارگاہ ایزدی میں عرض کریں کہ اس کی طرف سے ہم پر رحمت و فضل کی بارش ہو… بھائیو ہم سب مل کر گریہ و زاری کریں گے تو غضب جبار رحمت رحیم بن جائے گا کیونکہ وہ راحم علی العبرات ہے وہ آنسوؤں پر رحم فرماتا ہے اس لئے ہم سب مل کر دعا کریں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی غیبت کا دور ختم ہو اور ان کے پاک گھر میں ابدی مسرت کا اعلان ہو ان کے گھر سے صف ماتم لپیٹ دی جائے اور ان کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار