

Loading content...
اس کی مثال ہم رحمت کے حوالے دیں تو بہتر ہوگا آپ نے دیکھا ہے کہ ایک رحمت عمومی و غیر قصدی ہے جو رحمانیت کا تقاضہ ہے جو ہر نیک و بد پر مسلسل جاری رہتی ہے جسے خالق خود بھی نہیں روک سکتا کیونکہ یہ اس کی ایک صفت ہے اور وہ اپنے صفات کو فنا کرنے پر قادر نہیں مانا جاتا جیسا کہ حیات اس کی صفت ہے اس لئے وہ اپنی صفت حیات کو فنا نہیں کرسکتا کیونکہ صفت حیات کو فنا کرنے کا مطلب ہے نعوذ باللہ اپنی ذات پر موت وارد کرنا اور اس کی حیات واجب ہے اس لئے وہ خود بھی چاہے تو اپنی ذات پر موت کو وارد نہیں کر سکتا اسی طرح وہ اپنی رحمت عمومی جو رحمانیت ہے اسے فنا نہیں کر سکتا اور یہی بسم اللہ الرحمن الرحیم سے بھی ثابت ہے کہ اولوہیت کے بعداولیت رحمانیت کو حاصل ہے یعنی جس طرح اس کا اللہ ہونا عمومی ہے ، الوہیت عمومی ہے اور وہ اپنے مالوہ سے رشتہ الوہیت نہیں توڑ سکتا کوئی مالوہ یہ کہہ تو سکتا ہے کہ میرا اللہ کوئی اور ہے مگر اللہ جل جلالہ کسی بھی مالوہ سے نہیں کہہ سکتا کہ اس کا اللہ کوئی اور ہے ہاں یہ کہہ سکتا ہے کہ اس نے دوسرا اللہ بنالیا ہے جبکہ حقیقی میں ہی ہوں … اسی طرح وہ الوہیت کی طرح رحمانیت کو بھی فنا نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس سے دست کش ہوسکتا ہے اور یہی عمومی و غیر قصدی رحمت ہے کہ جس کی وجہ سے دوست دوشمن باقی ہیں اگر وہ کسی مخلوق سے بھی رحمانیت کا کاندھا ہٹا لے تو ہرچیز فنامیں گرجائے … اس رحمت عمومی و غیر قصدی کی ایک مثال سورج کی دی جا سکتی ہے کیونکہ ہب سورج طلوع ہوتا ہے تو نیک و بد میں امتیار کئے بغیر سب کو فیض پہنچاتا ہے اور وہ وہ اپنی روشنی کو روکنا بھی چاہے تو نہیں روک سکتا اسی طرہ جو اللہ کی رحمت رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شکل میں جاری و ساری ہے اسے وہ ذات خود بھی نہیں روک سکتی اور اسی میں اس کی عظمت و جلالت و کبریائی ہے … سورج کی مثال میں صرف یہ کمزوری ہے کہ اس کی روشنی کے سامنے مکان یا درخت یا کوئی بھی چیز مانع ہوسکتی ہے مگر رحمت عمومی و غیر قصدی کے شمس الضحیٰ کے سامنے کوئی چیز مانع نہیں ہوسکتی … اس کی ایک مثال ہم گریوٹیشن پل (کشش ثقل)کی دے سکتے ہیں مگر اس میں بھی ایک کمزوری ہے کہ اس سے ریڈیائی سگنل فرار ہوسکتا ہے مگر رحمت عمومی و کلی سے کوئی چیز فراز نہیں ہوسکتی کیونکہ آپ اس کی کشش ثقل ایک بلیک ہول سے اربوں کھربوں گنا زیادہ فرض کر سکتے ہیں کہ جس سے کسی چیز کا فرار ناممکن و محال ہے جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے بھی اس رحمت عمومی و کلی و غیر قصدی کی طرف اشارہ فرمایا ہے ٭فان کذبوک فقل ربکم ذورحمةواسعہ…یعنی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعوذ باللہ تکذیب کے باوجود جو رحمت برس رہی ہے یہ عمومی و غیر قصدی رحمت ہے جس کے بارے میں اللہ جل جلالہ نے فرمایا و کتب ربکم علیٰ نفسہ الرحمة… کہ اللہ جل جلالہ نے اپنی نفس پر رحمت کو واجب قرار دیا ہوا ہے اسی لئے فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار