

Loading content...
یعنی جو ذوات بینا ،اللہ د کے فیصلوں سے آگاہ و واقف ہوتے ہیں ان کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک وہ ہوتے ہیں کہ اللہ د کے فیصلوں سے جزوی واجمالی طور پر واقف ہوتے ہیں اور دوسرے وہ ہوتے ہیں جو اس کے فیصلوں سے کلی و تفصیلی طور پر واقف ہوتے ہیں، اس کی ایک مثال عرض کردوں کہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض حکومتیں کوئی خفیہ فیصلہ کرتی ہیں اور اس فیصلے سے بعض صرف اتنی حد تک واقف ہوتے ہیں کہ حکومت یہ کام کرے گی مگر انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس طرح یہ کام کرے گی، مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو اس کام کے ایک ایک جزو کو جانتے ہیں اور یہ تک جانتے ہیں کہ یہ کام کیسے ہوگا، کتنے مراحل میں ہوگا، کس قدر ہوگا، اس پر کیا خرچ ہوگا، اس کا انچارج کون ہوگا، وہ اس کے کلی پراسس (Process) کے تفصیلات سے واقف ہوتے ہیں اور یہ واقفان سر قدر سوائے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے کوئی بھی نہیں ہوتا، نہ ہی کوئی انسان ہوتا ہے، نہ ہی کوئی نبی مرسل، نہ ہی کوئی ملک یا ملک مقرب، اور نہ ہی لوحِ محو واثبات ان فیصلوں سے واقف ہوتی ہے، حتیٰ کہ ان فیصلوں سے تو لوح محفوظ بھی واقف نہیں ہوتی، کیونکہ لوح پر جو کچھ لکھا گیا تھا وہ قلم نے لکھا تھا اورقلم میں بھی علم اِلٰہی کا کلی احاطہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لئے لوح و قلم بھی کلی و تفصیلی علم سے محروم ہوتے ہیں کیونکہ وہ تفصیلی علم اللہ د کے حضرت علمیہ ذاتیہ میں ہوتا ہے اور اس کے بارے میں اس نے فرمایا ہوا ہے ٭ولایحیطون بشی ء من علمہ الا بماشائ… یعنی اس کے علم کا احاطہ ممکن ہی نہیں ہاں وہ جسے چاہتا ہے اس کا احاطہ کرنا عطا فرما دیتاہے اور یہ جوالا کا استثنیٰ ہے یہ صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی مقدس آل علیہم الصلوات والسلام کیلئے مخصوص ہے کیونکہ فقط اِنہیں ہی اللہ د نے خزانة العلم اللہ کا اعزاز بخشا ہے اس لئے شے مذخور یعنی علم اِلٰہی کا احاطہ بوجہ حضرت علمیہ رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار