

Loading content...
یہاں یہ بات ذہن نشین رکھنا ضروری ہے کہ جن چیزوں کو خالق نے معین غیر معلوم میں رکھا ہے ان کے غیر معلوم رکھنے کی مصلحت ہی یہی ہے کہ ان چیزوں کے بارے میں انسان ہمیشہ خالق کے حضور پیش ہوتا رہے گا اور اس طرح عبد و معبود کے مابین عبدیت کا رشتہ باقی رہے گا، اگر ایسا ہوتا کہ فرما دیا جاتا کہ میں نے ازل میں ہر چیز کا وقت مقرر کر دیا ہے اور اس میں تغیر وتبدل کا امکان ہی نہیں ہوتاتو اس طرح انسان سے خالق کا رشتۂ رب و مربوب باقی نہ رہتا کوئی انسان کبھی بھی اس سے نہ کچھ مانگتا اور نہ ہی اسے خالق کی کوئی ضرورت محسوس ہوتی وہ خود کو پابند تقدیر سمجھ کر خود خالق ہی سے بے نیاز ہو جاتا اور بھول کر بھی اسے یاد نہ کرتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار