

Loading content...
اب ہم شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے خروج کوبھی معین غیر معلوم مان لیتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس کے وقت کے تعین کے بارے میں بھی سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ اور فرمایا گیا ہے ٭ وکذب الوقاتون… یعنی وقت مقرر کرنے والے جھوٹے ہیں بلکہ کتب وغیرہ میں نہی توقیت کے ابواب موجود ہیں اس لئے کوئی بھی انہیں معین معلوم میں نہیں لا سکتا یا معین غیر معلوم مانے گا یا غیر معین غیر معلوم میں شمار کرے گا تو پھر اس کیلئے دعا کرنا مستحب و واجب و مستحسن کے دائرے میں آئے گا نہ کہ حرمت کے دائرے میں، اس لئے کوئی دعا ئے تعجیل فرج سے منع کرنے والا بلا دلیل ہی منع کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار