

Loading content...
عرفا کرام رضوان اللہ علیھم کا فرمانا ہے کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا خروج غیر معین غیر معلوم کے دائرے میں آتا ہے اس لئے دعا کرنا ہی شرط ہے جیسا کہ امام صادق علیہ الصلوات والسلام نے بنی اسرائیل پر مقررہ عذاب کی مدت میں دعا سے کٹوٹی ہونا بیان فرمایا اور اس کے بعد فرمایا تھا ہکذا انتم…اے شیعو تمہارا معاملہ بھی اس جیسا ہے کہ اگر تم بھی مل کردعائے تعجیل فرج کروگے تو تمہارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور وخروج بھی جلدی ہوجائے گا اور اگر تم دعا نہیں کروگے تو پھر وہ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا اس حدیث کو سارے کتب غیبت نے لکھا ہے اور جناب مقبول احمد صاحب نے اپنے مترجمہ قرآن کریم کے حاشیہ پر بھی لکھا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خروج غیرمعین غیر معلوم ہے اس لئے یہ مشروط بہ دعا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنی توقیع مبارک میں تاکید نہ فرماتے کہ ٭ واکثر الدعا بتعجیل للفرج… کہ تم کثرت سے دعائے تعجیل فرج کرو… یہ تاکیدی حکم بھی بتا رہا ہے کہ ظہور اقدس غیر معین غیر معلوم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار