

Loading content...
دوستو!ـعام بارش کوعربی میں مطر کہتے ہیں اور جو مخلوق کے استغاثہ اور طلب و پکار کے بعد ہواسے غیث کہتے ہیں کیونکہ غاث یغوث غوثا میں استغاثہ اور رغم کے زائل ہونے کا تصور ضرور شامل ہوتا ہے اس لئے غوث اسے کہتے ہیں جو فریاد کو پہنچے اور غم رفع کرے … غیث اس بارش کو کہتے ہیں جو فریاد اور پکار کے بعد نازل ہو …تفیسرالمیزان میں بھی یہی بیان ہوا ہے کہ غیث کو غیث اس لئے کہتے ہیں کہ وہ اس وقت ہوتی ہے جب انسان خشک سالی سے پریشانیوں میں گھر جاتا ہے اور پھر دکھی ہوکر غوث الندا کو پکارتا ہے اور اس کی طرف بارش ہوجاتی ہے تو اس سے غم رفع ہوجاتے ہیں پریشانی دور ہوجاتی ہے برکت کا نزول ہوجاتا ہے اللہ کی رحمت ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار