

Loading content...
دوستو!ـجب میدان عدل لگایا جائے گا تو اس وقت اس ملعون کو بلایا جائے گا جس کانام قَنْفَذْ ملعون ہے یہ ملعون اپنے ساتھی سمیت دربار عدل میں پیش کیا جائے گا جونہی وہ ملعون ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے سامنے آئے گا وہ اپنے تخت بیٹھ نہیں سکیں گے فورا ً کھڑے ہوجائیں گے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے ان کے ہاتھ میں سوط ]درہ[ ہوگا وہ ایسا درہ ہوگا کہ اگر سمندروں پر اس کی ایک ضرب لگائی جائے تو سارے سمند ر آگ کے سمندر بن جائیں، اگر وہ کوڑا کوہ ہمالیہ کی پشت پر مارا جائے تو وہ راکھ کا ڈھیر بن جائے… وہ کوڑا لے کر آپ اس ملعون کے سامنے تشریف لائیں گے… اس وقت وہ اپنے اس کوڑے کو اپنے سر اطہر کے اوپر گردش دیں گے جس کی ہیبت ناک آواز سے اہل جہنم کی چیخیں نکل جائیں گی، عالم ملکوت کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اہل عرش سے لے کر اہل تحت الثریٰ تک ساری مخلوق کے دہشت سے سانس حلق میں مچھلی کے کانٹے کی طرح اٹک جائیں گے…اس کے بعد سارے موجودگانِ عالم کو ان ملعونوں کے جرم سے آگاہ فرمائیں گے اولین وآخرین کی مخلوق قنفذ ملعون اور اس کے ساتھیوں پر لعنت کرے گی…میرا دل مانتا ہے کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اولین و آخرین کی ساری مخلوق کے مجمع میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیہم السلام اور سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کے سامنے اپنی جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیہا کی شہادت کو بیان فرمائیں گے گویا یہ وہ مجلس ہوگی جس میں ساری کائنات سامع ہوگی اور خود شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ذاکر ہوں گے …میں سمجھتا ہوں کہ جب آپ اس معصوم کائنات علیہ الصلوات والسلام کی شہادت بیان فرمائیں گے تو اولین و آخرین پر ایسی رقت طاری ہوگی کہ قیامت کاسماں ہوگا …دوستو!ـمیں اس مقام پر دعا کرنا واجب سمجھتا ہوں کہ آؤ ہم سب مل کر دعا کریں کہ اس معصوم کائنات علیہ الصلوات والسلام کا انتقام جلدی ہو، معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا کی شہادت کا انتقام ہو، ان کے زخمی پہلو کا انتقام ہو، ان کے پاک گھر سے مصائب کا کلی طور پر خاتمہ ہوجائے اور جو کائنات کی غایت القصویٰ یعنی بلند ترین انتہا ہیں ان کا ظہور اجلال و خروج بصد عروج جلدی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار