

Loading content...
فرمایا کہ سب سے پہلے جس مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے انتقام کا فیصلہ ہوگا وہ جناب محسن علیہ الصلوات والسلام ہوں گے اس وقت قنفذ ملعون کو اس کے ساتھیوں سمیت دربار عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان پر آتش جہنم کے کوڑے سے حد جاری کی جائے گی اور وہ کوڑا اس طرح کا ہوگا کہ اگر اس کی ایک ضرب سمندر پر لگائی جائے تو وہ سمندر بھی دہک اٹھے گا اور اگر اس کی ضرب پہاڑوں پر لگائی جائے تو وہ انہیں بھی پیس کر رکھ دے گا، اس کوڑے کی اس ملعون اور اس کے ساتھیوں کودو دو ضربیں لگائی جائیں گی…دوستو!ـاگر ہم اس اصول کے حوالے سے دیکھیں کہ جو سب سے بڑا مظلوم اور سب سے بڑا شہید ہوگا اس کا انتقام سب سے پہلے لیا جائے گا تو پھر ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ عالم موجود میں شہید اکبر اگر کوئی ہے تو وہ جناب محسن علیہ الصلوات والسلام ہیں اس طرح ہم درجہ بندی کریں تو وہ اس طرح ہوگی کہ باقی سارے شہدائے عالم میں سید الشہدا جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام ہیں اور بنو ہاشم علیہ الصلوات والسلام کے جتنے شہید ہیں ان میں سے سید الشہدا شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہیں اور آل عمران علیہم الصلوات والسلام میں سے جتنے شہید ہیں ان میں سے سید الشہدا اور شہید اکبر جناب محسن علیہ الصلوات والسلام ہیں کیونکہ سب سے پہلے ان کا انتقام لیا جانا ہے اور ان کے بعد شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا انتقام لیا جانا ہے ان کے بعد دیگر شہیدوں کا انتقام لیا جائے گا اور اس بات سے آج تک کسی نے انکار نہیں کیا کہ سب پہلے جو انتقام لیا جانا ہے وہ جناب محسن علیہ الصلوات والسلام ہی کا ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار