

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ ظالمین سے ایک انتقام خروج کے فوری بعد لیا جانا ہے اس میں زمانہ موجود کے ظالمین کو سزا دی جائے گی اس کے بعد منبر عدل آراستہ کیا جائے گا جس میں زمانہ ماضی کے ظالمین کو زندہ کرکے ان سے انتقام لیا جائے گا اس کے بارے میں ایک روایت یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سب سے پہلے جس ظلم کا انتقام اپنے دست مبارک سے لیں گے وہ معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا کے کمسن لعل جناب محسن علیہ الصلوات والسلام کا انتقام ہوگا ان کے بارے میں عرض کردوں کہ جب غاصبان فدک نے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے گھر اطہر کو ٹھنڈا کرنے کیلئے دروازے پر لکڑیاں جمع کردی تھیں تو اس وقت ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا اپنے دروزاے کے پیچھے تشریف لائیں اور انہیں سر زنش فرمائی اس وقت ان کی گود میں ان کے کمسن شہزادے جناب محسن علیہ الصلوات والسلام تھے ،اس وقت قنفذ ملعون نے آکر دروازے کو دھکا دیا تھا جس کی ضرب سے جناب محسن علیہ الصلوات والسلام ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے ہاتھوں سے زخمی حالت میں زمین پر گر گئے اور مرتبۂ شہادت کو پالیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار