

Loading content...
یہ تو وہ روایت ہے جسے اغیار نے لکھا ہے اگر ہم اس روایت کے ساتھ وہ روایت بھی شامل کریں کہ جس میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ہماری دلی خواہش تھی جس کا اظہار نہیں ہوا کہ ہم اپنے بیٹوں کے نام اپنے بھائیوں کے نام پر رکھیں گے مگر ہماری اولاد کے اسما الحسنیٰ جناب ہارون علیہ السلام کے تین بیٹوں کے نام پر رکھے گئے اغیار نے بھائیوں کی بجائے ابوسفیان کے باپ کا نام شامل کردیا ورنہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے بھائیوں کا ذکر فرمایا تھا جیسا کہ بعد والے بیٹوں میں جناب جعفر جناب عقیل اور جناب طالب علیہم الصلوات والسلام کے نام موجود ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ ان کے نام پاک رکھنے میںاسی خواہش کی تکمیل فرمائی گئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار