

Loading content...
دوستو!ـمیں یہاں یہ عرض کر رہا تھاکہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے جتنے بھی پاک افراد علیہ الصلوات والسلام شہید ہوئے ہیں ان کے ولی شرعی ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں اب اگر ہم اس گھر کے شہیدوں کی ایک لسٹ بنانا چاہیں تو سب سے اول جو شہید ہیں وہ ہیں جناب محسن علیہ الصلوات والسلام… یہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سب سے چھوٹے بھائی ہیں،اسد الغابہ فی تمیز صحابہ جلد9 صفحہ نمبر 18 پر ہانی ابن ہانی امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام سے روایت کرتے ہیںکہ…لما ولد الحسن سمیتہ حربا فجاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فقال ارونی ابنی ما سمیتموہ؟ قلنا حربا قال ھو حسن علیہ الصلوات والسلام، فلما ولد الحسین علیہ الصلوات والسلام سمیتہ حربا فجاء النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فقال ارونی ابنی ما سمیتموہ؟ قلنا حربا قال بل ھو الحسین علیہ الصلوات والسلام فلما ولد الثالث سمیتہ حربا ثم جاء النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فقال ارونی ابنی ما سمیتوہ؟ قلنا حربا فقال بل ھو محسن علیہ الصلوات والسلام ثم قال سمیتم باسماء ولد ھارون شبر و شبیر ومشبر صلوات اللہ علیھم اجمعین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار